تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:17

شاہ محمود، جاوید ہاشمی سمیت 6 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

جنگ نیوز -


اسلام آباد … اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی سمیت 6 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے ہیں، جن دیگر ارکان کے استعفے منظور کئے گئے ان میں میمونہ ہاشمی، خواجہ محمد خان ہوتی، سردار آصف احمد علی، جہانگر ترین شامل ہیں، ان تمام ارکان قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر نے کے بعد اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا۔ شاہ محمود قریشی این اے 148 ملتان اور سردار آصف احمد علی این اے 140 قصور سے پیپلز پارٹی جبکہ جاوید ہاشمی این اے 149 ملتان اور میمونہ ہاشمی مخصوص نشست سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، جہانگیر ترین این اے 195 رحیم یار خان سے مسلم لیگ فنکشنل اور خواجہ محمد خان ہوتی این اے 9 مردان سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے تھے، ان تمام ارکان کے استعفے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے گئے ہیں جو ان نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کرے گا۔ شاہ محمود قریشی کا استعفیٰ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ کے بعد منظور کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.