4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:17
ایران پر یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں ،چین
جنگ نیوز -
بیجنگ … چین کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے، بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پابندیاں ایران کے مسئلے کا حل نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ چین مقامی قانون کو بین الاقوامی قانون پر فوقیت دینے اور ایران سمیت دیگر ملکوں پریکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے، چین کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر باراک اوباما کے اس قانون پر دستخط کے بعد سامنے آیا ہے جس میں نئے اقدامات کے تحت ایران کے مرکزی بینک کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔