4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:17
سی این جی پر گیس ڈیولپمنٹ سرچارج 10 فیصد کم کر دیا گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد …وفاقی حکومت نے سی این جی پر گیس ڈیولپمنٹ سرچارج میں 10 فیصد کمی جبکہ ملک بھر میں فی کلو سی این جی کی قیمت میں 38سے 72پیسے تک کمی کر دی ہے، اوگرا نے سی این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوہار ریجن میں فی کلو سی این جی 72پیسے جبکہ پنجاب اور سندھ میں فی کلو سی این جی 38 پیسے سستی کردی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوہار ریجن میں فی کلو سی این جی کے نئے نرخ 73 روپے 58 پیسے جبکہ باقی پنجاب اور سندھ میں 69 روپے 24 پیسے مقررکئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوہار ریجن میں سی این جی پر گیس ڈیولپمنٹ سرچارج 84.60 روپے سے کم کر کے 70.62 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا ہے۔ پنجاب اور سندھ میں سرچارج 47.4 روپے سے کم کر کے 39.5 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا ہے ۔