تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:28

فرانس میں قائم ہونے والی تنظیموں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں،تحسین انور

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری…پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور کوآرڈی نیٹر سید تحسین انورنے فرانس میں پی ٹی آئی کے نام سے قائم ہونے والی تنظیموں پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کاپی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں یہ خودرو تنظیمیں وقت کے ساتھ ساتھ خود دم توڑ جائیں گی ۔شعبہ خواتین کی تنظیم کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہیں کسی تنظیم کے قیام کا کوئی علم نہیں ۔تاہم اتنا کہونگا کہ فرانس میں پی ٹی آئی کی کوئی ایسی خواتین پرمشتمل تنظیم قائم نہیں ہوگی ۔ انہوں جنگ کو بتایا کہ وہ جمعہ کے روز اجلاس طلب کرنے کیلئے قیادت سے مشاورت کررہے ہیں جس کے بعدوہ پریس کانفرنس کے ذریعے تمام صورتحال کی تفصیل سے وضاحت کرینگے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.