تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:18

ملا عمر نے امریکا اور اتحادیوں سے مذاکرات کی تصدیق کر دی،دو مطالبات پیش

جنگ نیوز -


قندھار…افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر نے امریکا اور اسکے اتحادیوں سے مذاکرات کی تصدیق کر دی ہے، جیو نمائند ے خصوصی آغا خالد کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملا عمر نے بات چیت کے لئے امریکا کو2 بنیادی مطالبات پیش کئے ہیں ، جن میں گوانتا نامو بے سے افغان باشندوں کی رہائی اور افغانستان سے فوجی انخلا بنیادی نکات ہیں۔ ملا عمر نے افغان باشندوں کی رہائی کے بدلے اتحادی فوجی چھوڑنے کی پیشکش کی ہے ، ملاعمر کے مطابق غیرملکی قووتوں کو افغانستان میں تاریخی نقصانات کے باوجود کامیابی نہیں ہو سکی ہے۔ افغانوں کو ان کے اپنے ملک افغانستان میں اسلامی حکومت قائم کرنے کے لئے آزاد چھوڑ دیا جائے، ملا عمر کا کہنا ہے کہ آئندہ کئے جانے والے اقدامات اور فیصلوں سے افغان عوام کوآگاہ کیا جاتا رہے گا۔دریں اثناء امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ گوانتاناموبے سے طالبان قیدیوں کی رہائی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لیے گوانتاناموبے سے قیدیوں کی رہائی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔انھوں نے ان باتوں کی تردید کی کہ طالبان قیدیوں کو رہا کرکے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو استحکام دیا جائے گا۔








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.