4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:29
فوجی عدالتوں سے متعلق نواز شریف کا بیان قابل مذمت ہے، انصار برنی
جنگ نیوز -
کراچی … انسانی حقوق کے علم بردار انصار برنی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے کراچی میں فوجی عدالتوں کے قیام کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، جمہوری ادوار میں فوجی عدالتوں کا بیان جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی توہین ہے، انصار برنی ٹرسٹ کے اعلامیہ کے مطابق سماجی کارکن اور انسانی حقوق کے علم بردار انصار برنی نے کہا ہے کہ صرف کراچی میں فوجی عدالتوں کی بات کر کے تعصب اور کینہ پروری کا اظہار کیا گیا ہے، اگر نواز شریف نے فوجی عدالتوں کا مطالبہ کرنا تھا تو پورے ملک میں کرتے صرف کراچی میں ہی کیوں۔ انھوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اپنے بیان پر کراچی کے شہریوں سے معذرت کرنی چاہئے۔ انصار برنی کا کہنا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہمیں آزاد عدلیہ کی جانب دیکھنا چاہئے نہ کہ فوجی عدالتوں کی جانب۔