4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:29
ترکی کی پنجاب میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی پیشکش
جنگ نیوز -
انقرہ … ترکی نے پنجاب میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور بحران سے نمٹنے کے لئے ہائیڈل اور کول پاور پراجیکٹس سمیت ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے، یہ پیش کش ترکی کے وزیرِ توانائی تانیر یالدیزنے انقرہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات میں کی۔ ترک وزیر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکنالوجی کے متبادل منصوبوں پربھی تبادلہ خیال کیا، ترک وزیر نے کہا کہ وہ فوری طور پر توانائی کے ماہرین پنجاب بھجوا سکتے ہیں جبکہ وہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے کاروباری برادری کو متحرک بھی کریں گے۔ اس سے پہلے استنبول کے گورنر اور میئر نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔شہباز شریف نے استنبول بندرگاہ کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے صحابیء رسول حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری بھی دی۔