تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:40

کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تلاش ، کمیٹی نے سفارشات مکمل کرلیں

جنگ نیوز -
لاہور … کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تلاش کے لئے بنائی جانے والی کمیٹی نے سفارشات مکمل کر لی ہیں۔ کمیٹی کے چیئرمین انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ہیڈکوچ ہی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بھی ہو گا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں انتخاب عالم کی سربراہی میں کوچ کمیٹی کا چوتھا اور آخری اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ظہیر عباس اور کرنل ریٹائرڈنوشاد بھی شریک تھے۔ انتخاب عالم نے میڈیا کو یہ تو نہیں بتایا کہ کوچز کے لئے کس کس کا نام تجویز کیا گیا ہے لیکن یہ ضرور بتایا کہ سفارشات مکمل کر لی گئی ہیں اور چیئرمین کو ایک دودن میں بھجوائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی کوچز کی جانب سے 30 درخواستیں موصول ہوئیں ان میں محسن خان بھی شامل ہیں۔ کوچزکے ساتھ 2 برس کا معاہدہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیو وٹمور کا ہیڈکوچ کے لئے نام تجویز کیا جا رہا ہے جو بیٹنگ کوچ بھی ہوں گے۔ جبکہ عاقب جاوید بالنگ کوچ ہوں گے۔ فیلڈنگ کوچ کے لئے حتمی نام آنا باقی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.