4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:40
قومی بیس بال چیمپئن شپ : واپڈا دفاع نہ کرسکا، پاک آرمی کامیاب
جنگ نیوز -
لاہور … قومی بیس بال چیمپئن شپ میں واپڈا اپنے اعزاز سے ہاتھ دھوبیٹھی، فیصلہ کن معرکے میں اْسے پاکستان آرمی کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اقبال پارک اسپورٹس کمپلیکس لاہورمیں کھیلے گئے فائنل میں آرمی کی ٹیم بھرپور فارم میں دکھائی دی جس نے دفاعی چیمپئن واپڈاکو 12-4 کے اسکور سے مات دی، فاتح ٹیم کی جانب سے ارشد خان نے چار اور افتخار حسین نے تین رنز اسکور کئے، تیسری پوزیشن کے میچ میں پولیس نے پنجاب کو 10-0 سے ہرادیا۔