5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:55
امریکی مفادات کیلئے پاکستان پراثر انداز ہونے کی کوشش کرونگا،میٹ رومنی
جنگ نیوز -
نیوہیمپشائر ... امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار میٹ رومنی نے کہا ہے کہ وہ امریکی مفادات کے لئے پاکستان پراثر انداز ہونے کی کوشش کرینگے ۔نیو ہیمپشائر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میٹ رومنی نے کہا کہ پاکستان میں کچھ معاملات میں فوج کو حکومت سے زیادہ اختیارات حاصل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک بچہ نہیں ہوتا لیکن سفارتکاری بچوں سے ڈیل کرنے جیسا معاملہ ہے ،ہر ملک اپنے مفادات کے تحت کام کرتا ہے ،ہم یہ بھول جاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے مفادات کے تحت کام کریں۔