5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:55
میکسیکو : 740 میٹر طویل اور 9 ہزار کلو سے زائد وزنی کیک کاٹا گیا
جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی ... میکسیکو میں نئے سال اور زیارت ِ مسیح کے سلسلے میں 740 میٹر طویل اور 9 ہزار کلو سے زائد وزنی کیک کاٹا گیا۔تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔میکسیکو میں ہزاروں افراد نے شہر کے مرکزی چوک کا رخ کیا جہاں کرسمس کے سلسلے میں منائے جانے والے ”3 بادشاہوں کے دن“ کی خوشی میں تقریب منعقد کی جاتی ہے، اس تقریب میں 740 میٹر لمبا اور 9ہزار 375 کلو وزنی کیک کاٹا گیا جسے بچے ہوں یا بڑے سب بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ میکسیکو کی شہری حکومت کی جانب سے فراہم کیا جانے والے اس کیک کو 2ہزار افراد مل کر تیار کرتے ہیں۔