5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:55
سعودی عرب : اعلیٰ عہدیداران کواثاثے ظاہر کرنیکا پابند بنانے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
ریاض ... سعودی عرب میں وزراء سمیت اعلیٰ ریاستی عہدیداروں کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا پابند بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے،سعودی وزیر برائے انسدادبدعنوانی محمد الشریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں وزراء سمیت اعلیٰ ریاستی عہدیداروں کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا پابند بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری عہدیداروں اور وزارتوں کے مالی شعبوں کے کارکنوں سے بھی اثاثے دریافت کئے جائینگے۔محمد الشریف نے کہا کہ ریاض اکارمک فورم کے اجلاس کے شرکاء نے دعویٰ کیا ہے کہ 68فیصدسرمایہ کار اپنے کام نکالنے کے لئے رشوت دینے پر مجبور ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ اس مسئلے کی تہہ تک پہنچ کر تفتیش کریگا اور ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا دلوائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بد عنوانی کے ثبوت پیش کرینگے انہیں انعام دیا جائیگا اور انکا نام صیغئہ راز میں رکھا جائیگا اور انہیں مکمل تحفظ بھی فراہم کیا جائیگا۔