5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:55
طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ، امریکی محکمہ خارجہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ گوانتاناموبے سے طالبان قیدیوں کی رہائی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔، واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لیے گوانتاناموبے سے قیدیوں کی رہائی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔انھوں نے ان باتوں کی تردید کی کہ طالبان قیدیوں کو رہا کرکے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو استحکام دیا جائیگا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا طالبان کی جانب سے قطر میں سیاسی دفتر کھولنے کی حمایت کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے عسکریت ترک کرنے کی امریکا اور افغانستان کے جانب سے خیر مقدم کیا جائے گا۔