5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:55
دیپیکا پڈوکون آج اپنی 26ویں سالگرہ منا رہی ہیں
جنگ نیوز -
ممبئی ... دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ وہ کسی سے تحائف کی توقع نہیں رکھتیں،اور سالگرہ پر خود کو اپنی پسند کا تحفہ دے دیتی ہیں۔اپنی پہلی فلم سے بالی وڈ میں تہلکہ مچانے والی دیپیکا پڈوکون 5 جنوری 1986 کو پیدا ہوئیں۔ ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں پیدا ہونے والی دیپیکا نے ابتدائی تعلیم بنگلور میں حاصل کی۔ اپنے کالج کے زمانے سے ہی ماڈلنگ کرنیوالی دیپیکا ماڈل آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں اور آج فلموں میں صف اول کی اداکارہ بننے کے باوجود ماڈلنگ کیرئیر جاری ہے، بالی وڈ کی بولڈ بیوٹی کی کہنا ہے کہ وہ سالگرہ کا پورا دن اپنے گھر والوں کے ساتھ گذاریں گی۔ جبکہ اسپا میں جانا اور چاکلیٹ سے بھرا کیک کھانا انہیں بے حد پسند ہے۔