5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:55
اوتھل اور حب میں آتشزدگی ،ایک شخص جاں بحق ،2 زخمی
جنگ نیوز -
اوتھل اور حب میں آتشزدگی ،ایک شخص جاں بحق ،2 زخمی
اوتھل…اوتھل شہر اور حب میں آتشزدگی کے دو واقعات میں آگ سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اوتھل شہر میں واقع ایک پٹرول پمپ کے کیبن میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کرجاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے،اس کے علاوہ حب کے محلہ الہٰ باد ٹاوٴن کے علاقے میں ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر کا تمام سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔