5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:39
فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک ،100لاپتہ
جنگ نیوز -
منیلا… فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک جبکہ 100 لاپتہ ہوگئے ۔ غیر ملکی خبرایجنسی نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ فلپائن کے جنوبی علاقے میں جہاں سونے کی کانیں ہیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے ہین اور 100 افراد لاپتہ ہیں۔