تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:51

چترال ،لوئر اور اپر دیر کے علاقے میں شدید برف باری

جنگ نیوز -
چترال… چترال ،لوئر اور اپر دیر کے علاقے میں شدید برف باری سے رابطہ سڑکوں پر آمدورفت معطل ہوگئی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ چترال میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ لواری ٹاپ پر 6 فٹ اور لواری ٹنل کے قریب 2 فٹ برف پڑی ہے برف باری کی وجہ سڑکیں بند ہوگئیں اورسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ لوئر اور اپر دیر کے پہاڑوں پر شدید برف باری کا سلسلہ رات سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ شاہی اوربن شاہی کو ملانے والی رابطہ سڑکوں پر آمدورفت معطل ہوگئی اس کے علاوہ اپر دیر کے علاقے براول کا برف باری کے باعث شہری علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.