تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:51

آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف 659/4پرا ننگز ڈیکلئر ،کلارک کی ٹرپل سنچری

جنگ نیوز -


سڈنی… کپتان مائیکل کلارک کی سنچری کی وجہ سے آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں پہلی اننگز 4 وکٹ پر 659 رنز بناکر ڈکلیئر کردی ۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے تیسرے دن کا آغاز 251 رنز سے کیا، انہوں نے مائیکل ہسسی کے ساتھ شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا، مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ٹرپل سنچری بھی اسکور کی جبکہ مائیکل ہسسی 150 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے، آسٹریلوی کپتان نے پہلی اننگز 4 وکٹ پر 659 رنز پر ڈکلیئر کی، 468 رنز کے خسارے کے ساتھ بھارت نے دوسری اننگز کا آغاز کیا لیکن چوتھے ہی اوور میں مہمان ٹیم کو وریندر سہواگ کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا، اس وقت تیسرے دن چائے کا وقفہ ہے اور بھارتی ٹیم کا اسکور 1 وکٹ پر 53 رنز ہے، مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 415 رنز کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.