تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:6

پاکستان طالبان نے 15ایف سی اہلکار قتل کر دیئے

جنگ نیوز -


میرانشاہ… شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے قریب اسپین ٹل سے 15ایف سی اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان نے ان اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے مطابق ان اہلکاروں کو لنڈی کوتل میں طالبان کے خلاف ہونے والی کارروائی کے رد عمل میں قتل کیا گیا اور مزید حملے جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ ان اہلکاروں کو ٹانک کے قریب ملازئی سے دو ہفتے قبل اغواء کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.