تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:18

چیف جسٹس نے بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو کا نوٹس لے لیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد… چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وفاق کے وکیل بابر اعوان کی گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کا نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ اخبارات کے تراشے اور ویڈیوز منگوالیں ہیں۔ بھٹو ریفرنس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بابر اعوان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عدلیہ کی عزت نہیں ہوگی کام نہیں چلے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ اس بیان سے متعلق اخبارات کے تراشے اور ویڈیو منگوا کر اس کی سماعت کرینگے۔وفاق کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آ پ مجھے سنے بغیر یک طرفہ فیصلہ نہیں کرسکتے،آپ شعر کے ایک حصے کو نہ دیکھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.