5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:6
برازیل میں شدید بارشیں اور سیلاب،7افراد ہلاک
جنگ نیوز -
ساوٴ پالو… برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میں شدید بارشوں اور سیلاب سے7 افراد ہلاک،3 لاپتہ اور 10 ہزار گھروں سے محروم ہوگئے ہیں۔ حکام نے مختلف ریاستوں کے 50 قصبوں میں مڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ہائی الرٹ کردیا ہے۔ سول ڈیفنس پہاڑی علاقوں کے ڈھلوانوں میں رہنے والوں سے علاقہ خالی کرارہے ہیں،Ouro Preto شہر میں لینڈ سلائیڈنگ سے بس اسٹیشن دب گیا،،جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے،،گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ندی نالوں کی صورت اختیار کرگئے ہیں۔فائر فائٹرز پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔