5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:51
روبو ٹک مزدورں کے ذریعے دنیاکا پہلا ٹا ور تخلیق
جنگ نیوز -
پیرس…این جی ٹی…دنیا بھر کی عمار ات انسان اور مشینوں کی مددسے تعمیر کی جاتی ہیں تاہم فرانس میں رو بو ٹک مزدوروں کے ذریعے دنیاکا پہلا ٹاورتعمیر کر لیاگیا ہے۔ بیس(20) فٹ اونچے اس ٹا ور کی تعمیر میں اڑنے والے روبو ٹس استعمال کیے گئے ہیں جو پو لی ایسٹر سے بنائی گئی خصو صی اینٹیں اٹھا کر انہیں درست مقا م پر رکھنے کے صلاحیت رکھتے ہیں ۔ فرا نس کی آرٹ گیلر ی میں ایک خصو صی پروجیکٹ کے تحت قائم کیے جانے والے پندرہ سو اینٹو ں پر مشتمل اس ٹاور کی تعمیر میں ر وبو ٹک مزدوروں کی ایک کثیر تعدا د نے حصہ لیا ۔ مزدور ی کر تے کرتے جب ایک رو بو ٹ تھک جا تا تو خو دکار نظا م کے تحت خو د کو ری چا رجنگ پر لگا لیتا اور دوسرا روبو ٹ مزدو ر اس کی جگہ لے لیتا ۔