5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:50
بابراعوان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری
اے آر وائی - سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر قانون اور پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے کہ کیوں نہ ان کا ولاکت کا لائسنس منسوخ کردیا جائے۔ دوسری جانب جسٹس جواد ایس خواجہ بھٹو ریفرنس کیس سے الگ ہوگئے ہیں۔تیسری جانب بھٹو کیس ریفرنس کی سماعت بھی 9جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے نوٹس پربابر اعوان کے ردعمل پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیرقانون کے بیان پر جسٹس جواد نے بھٹو ریفرنس کیس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ سپریم کورٹ میںآ ج بابر اعوان کی گزشتہ روز کی میڈیا سے گفتگو سے متعلق سماعت ہوئی ۔ اس موقع پر اس پریس کانفرنس کے کلپس بھی عدالت کو دکھائے گئے۔
بھٹو ریفرنس کیس کے سلسلے میں بابر اعوان کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا گفتگو میں کچھ ایسے کلمات ادا کئے گئے جو توہین کے زمرے میں آئے اور اسی وجہ سے آج سپریم کورٹ نے بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران یہ ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ بابر اعوان کا لائسنس منسوخ کر دیاجائے۔۔