5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:17
ریلوے کے پاس ڈیزل پھر ختم، برانچ لائنوں کی ٹرینیں بند ہونے کا خدشہ
جنگ نیوز -
لاہور… ریلوے کے پاس ایک بار پھر ڈیزل ختم ہو گیا۔جس سے برانچ لائنوں کی ٹرینیں بند ہونے کاخدشہ پیدا ہو گیا۔ڈیزل ملنے تک ریل کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لئے ریلوے افسران کو ڈیزل بازار سے خریدنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ریلوے کو تین روز قبل ملنے والا ڈیزل آج پھر ختم ہو گیا ہے۔وزارت ریلوے کے حکم پر ریلوے افسران نے ’ڈنگ ٹپاوٴ ‘ (ٹائم پاس کرو)پالیسی کے تحت آج کی ضرورت کا ڈیزل اوپن مارکیٹ سے خریدنا شروع کر دیا ہے۔وزارت ریلوے کے مطابق ڈیزل لیکر خصوصی مال گاڑی کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہو چکی ہے جو آج شام تک لاہور پہنچ جائے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ سے ڈیزل خریدنے کے بعد آج کوئی بڑی ٹرین منسوخ نہیں کی جائے گی تاہم برانچ لائینوں کی بعض ٹرینیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔