تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:17

بھارت کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید354 رنز درکار،8 وکٹیں باقی

جنگ نیوز -


سڈنی…تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنالیے ہیں، اس طرح اسے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید354رنز درکار ہیں اور 8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔گوتم گمبھیر 68 اور ٹنڈولکر 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 482 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور بغیر کوئی وکٹ گنوائے اسکور میں 177 رنز کے اضافے کے بعد 659 پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ اس طرح مہمان ٹیم کو 468 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ بھارتی بالرز کیلئے آج کا دن بھی ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور وہ کپتان مائیکل کلارک اور مائیک ہسی کے خلاف بالکل بے بس نظر آئے۔ دونوں بیٹسمینوں نے وکٹ کے چاروں طرف آزادانہ اسٹروک کھیلے۔ اس دورن کلارک نے اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی، وہ 329 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ہسی نے ناقابل شکست 150 رنز بنائے۔ 468 رنز کے خسارے کے ساتھ بھارت نے دوسری اننگز کا آغاز کیا لیکن چوتھے ہی اوور میں مہمان ٹیم کو وریندر سہواگ کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا اور وہ صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ڈریوڈ نے 29 رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں کو ہلفنہاس نے آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.