5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:51
برطانوی توپ: بارودی گولوں کی بجائے پلاسٹک بوتلوں کا استعمال
جنگ نیوز -
لندن…این جی ٹی…برطانیہ میں تخلیق کردہ توپ جس میں با رودی گولوں کے بجائے پانی کی پلاسٹک بوتل ڈال کر نشانہ لگایا جاتاہے۔رپورٹ کے مطابق ایک بر طانوی کمپنی نے ایسی منفرد توپ تخلیق کی ہے جس میں بارودی گو لوں کے بجائے پانی کی پلاسٹک بوتلیں ڈال کر نشانہ لگایا جاتاہے ۔چھوٹے سائز والی اس توپ میں عام پانی سے بھری بو تل کو گولے کی طرح ڈالا جاتاہے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وار نا صرف کامیابی سے ٹارگٹ پرلگتا ہے بلکہ حیران کن طور پر سو فیصد درست نتائج بھی حاصل ہو تے ہیں۔اس توپ کو مختلف حالات اور مقاصد میں مضبوط دیواروں کو توڑنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے جسے نشانے کے انتہائی قریب رکھ کر فائر کیا جاتاہے۔ اس توپ میں ڈالی گئی پانی کی پلاسٹک بوتل ایک میزائل کا کام سر انجام دیتی ہے اور مضبوط ترین اینٹوں کی دیوار،دروازے اور گاڑی کو ٹکڑوں میں تقسیم کر نے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔