تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:23

ریڈ کراس کا پاکستان میں چھ دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

اے آر وائی - بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں اپنے چھ دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریڈ کراس کے حکام نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ ادارے نے اپنے نیٹ ورک کو محدود کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے جس کے تحت سندھ،پنجاب اور مظفرآباد میں تین دفاتر رواں ماہ کے آخر میں بند کر دیئے جائیں گے۔



ریڈ کراس کے حکام نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ دفاتر کی بندش کی وجہ سے ملازمین بھی متاثر ہوں گے جنھیں آئندہ گزر بسر کے لئے پیکیج بھی دیا جائے گا۔ بند ہونے والے دفاتر سوات ،دیر اور ہنگو میں واقع ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.