5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:40
عراق: بغداد میں پے درپے دھماکے،21افراد ہلاک
جنگ نیوز -
بغداد… عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 21 ہوگئی جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق شمالی بغداد کے قریبی شہر صدر میں موٹر سائیکل دھماکہ ہوا جس سے 7راہگیر ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ کچھ دیر میں بعد اسپتال کے قریب سڑک کنارے دو نصب بم پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔ ادھر خادمیہ میں بھی دھماکے نے ایک شخص کی جان لی اور 8 شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ دھماکوں کی جگہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ، زخمیوں کواسپتال منتقل کیا جارہاہے۔متعدد شدید زخمی اسپتال میں جانبر نہ ہوسکے اور جان دے دی۔