تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:40

فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا علاج کے لئے لندن روانہ

جنگ نیوز -


کراچی… مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا علاج کے لیے آج صبح کراچی سے لندن روانہ ہوگئے۔پیر پگارا کا دیدار کرنے کے لیے مریدوں کے بڑی تعداد اسپتال اور ائیرپورٹ کے باہر موجود تھی جہاں خصوصی ائیرایمبولینس کے ذریعے انہیں روانہ کیا گیا۔پیر صاحب پگارا کے ہمرا انکے تین چھوٹے بچے، اہلیہ اور ڈاکٹروں کی ٹیم بھی لندن گئی ہے ۔ پیر صاحب پگارا کا لندن میں ولینگٹن اسپتال میں علاج کیا جائے گا۔ان کے چھوٹے بیٹے پیرصدرالدین شاہ لندن میں اپنے والد کے علاج کیانتظامات کاجائزہ لینے کے لیے پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔حروں کے روحانی پیشواکو 26 نومبر کو جگر اور گردوں کے عارضے کے باعث اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آٹھ خصوصی طبی ٹیموں نے ان کا معائنہ کیا اور بعد میں انہیں علاج کے لئے لندن لے جانے کی اجازت دے دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.