5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:40
اتحادی افواج افغان عوام کی زندگی بہتر نہ بنا سکیں، روس
جنگ نیوز -
ماسکو …جنگ نیوز… اتحادی افواج افغان عوام کی زندگی بہتر نہیں بنا سکیں۔روسی میڈیا کے مطابق اس رائے کا اظہار افغانستان کی قومی اسمبلی کے ساتھ تعاون سے متعلق روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے گروپ کے سیکرٹری ویاچیسلاو نِکراسوو نے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا پورے خطے پر کنٹرول قائم کرنا چاہتا ہے اوراس مقصد کیلئے وہ افغانستان میں دلچسپی رکھتا ہے ۔انہوں نے افغانستان میں مستقل امریکی اڈوں کے قیام کی بھی مخالفت کی۔