5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:40
طرابلس میں مسلح گروپوں کے درمیان تصادم، چار افراد ہلاک
جنگ نیوز -
طرابلس…جنگ نیوز… لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح گروپوں کے درمیان تصادم میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصراتہ سے آنے والے فوجیوں کے ایک گروہ نے معمر قذافی کے انٹیلی جینس کی سابق عمارت سے بعض قیدیوں کو رہا کرنے کی کوشش کی تھی جس کے دوران ان کی، ایک مخالف گروہ کے ساتھ لڑائی ہو گئی۔ حکام کے مطابق ہلاکتیں دونوں جانب سے ہوئی ہیں۔ طرابلس میں فوجی کونسل کے سربراہ نے اس واقعے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں اس واقعے پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ ایک غیرذمہ دارانہ فعل ہے اور اب صورتحال قابو میں ہے۔