تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:18

نئے صوبوں کے معاملے پر ایک پارٹی ڈرامے کر رہی ہے،نثار

جنگ نیوز -


اسلام آباد… قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ن لیگ نئے صوبوں کے حق میں ہے تاہم ہلڑ بازی اور ڈرامے بازی سے نئے صوبے نہیں بنیں گئے، اس حساس مسئلے پر ایک پارٹی ڈرامے کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ ہزارہ اور سرائیکی صوبوں کے بنانے کے حق میں ہے تاہم صوبے اس طرح بنائے جائیں کہ وفاق مضبوط ہو اور اس کے لئے درج طریقہ کار پر عمل کیا جائے، اگر زبان کی بنیاد پر صوبے بننے لگے تو ملک کا خدا حافظ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبے بنانے کیلئے کمیشن بنایا جائے۔ جس جماعت کی دیگر صوبوں میں نمائندگی نہیں اسے اس معاملے میں مداخلت کا بھی حق حاصل نہیں، یہ حساس مسئلہ ہے اس پر سیاست نہ کی جائے۔چوہدری نثار نے کہا کہ نئے صوبوں سے متعلق قرارداد در اصل گیس، کرپشن اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے، حکمران طبقہ مفلوج ہوچکا، گلی گلی مظاہرے ہورہے ہیں، زرداری اور گیلانی نے ملک میں مسائل کے انبار لگا دیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.