تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:29

قومی اسمبلی : نئے صوبوں کے معاملے پر ہنگامہ،این پی کا واک آوٴٹ

جنگ نیوز -


اسلام آباد… قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے صوبوں سے متعلق بحث شروع ہونے پرشدیدہنگامہ آرائی ہوئی جبکہ اے این پی کے ارکان واک آوٹ کرگئے تاہم اجلاس بیس منٹ کیلئے ملتوی کئے جانے کے بعدشروع ہواتوایم کیوایم کی قراردادپربحث کاآغازہوگیا۔ قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہونے پرڈاکٹر فاروق ستار نے نئے صوبوں کے حوالے سے بحث کا آغاز کردیا۔ جس پرمسلم لیگ ن اوراے این پی نے شدیداحتجاج کیااورکہاکہ آج کے ایجنڈے میں نئے صوبوں پربحث کراناشامل نہیں تاہم پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دودن قبل اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ جمعرات سے نئے صوبوں کے حوالے سے بحث کاآغازکیاجائیگا۔اس دوران ایوان میں شورشرابے کے باعث ڈپٹی اسپیکرفیصل کریم کنڈی نے اجلاس کی کارروائی بیس منٹ کیلئے روک دی۔ اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر قومی اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کا آغاز کیاگیا۔ فاروق ستارکاکہناتھاکہ سرائیکی اور ہزارا کے عوام کو جدوجہد کا ثمر ملنے والا ہے۔ مسلم لیگ ن کے اکثر ارکان بھی قرارداد کی حمایت کریں گے اورہزارا اور سرائیکی صوبے کی قرارداد واضح اکثریت سے منظور ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.