5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:29
سنگاپور: وزیراعظم کی تنخواہ میں ایک تہائی کمی کی جائیگی
جنگ نیوز -
سنگاپور…جنگ نیوز…سنگاپور میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے رہنما اصولوں کے مطابق ملک کے وزیراعظم کی لاکھوں ڈالرز کی تنخواہ میں ایک تہائی کمی کی جائے گی، تاہم اس کمی کے باوجود وہ دنیا کے بہترین تنخواہ حاصل کرنے والے سیاستدان رہیں گے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سنگاپور کے وزیراعظم لی ہسین لونگ نے 2011ء کے انتخابات میں عوامی اشتعال کو ٹھنڈا کرنے کیلئے تنخواہ میں جائزے کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد اب ان کی تنخواہ میں 36 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔ ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 ملین سنگاپورین ڈالرز (1.69 ملین امریکی ڈالرز) ہوجائے گی۔ دنیا کے کسی بھی منتخب سربراہ حکومت کیلئے یہ اب بھی بہت زیادہ تنخواہ ہے جو امریکی صدر بارک اوباما کی تنخواہ سے چار گنا زیادہ ہے۔ انہیں امریکی صدر کی حیثیت سے چار لاکھ ڈالرز سالانہ تنخواہ ملتی ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی تنخواہ کے مقابلے میں سنگاپورین وزیراعظم کی تنخواہ 45 گنا زیادہ ہے۔ من موہن سنگھ کی سالانہ تنخواہ 36 ہزار 200 امریکی ڈالرز ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکیل کی سالانہ تنخواہ دو لاکھ چھیالیس ہزار سات سو پچاس امریکی ڈالرز ہے۔