5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:29
مصر ،پارلیمانی انتخابات میں اخوان المسلمین کی برتری مستحکم
جنگ نیوز -
قاہرہ …جنگ نیوز… مصر میں پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اسلام پسند جماعت اخوان المسلمین پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں پہنچ گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں اخوان المسلمین پانچ عشروں سے کالعدم جماعت رہی ہے لیکن پارلیمانی انتخاب کے پہلے دو مراحل میں اخوان المسلمین کو برتری حاصل رہی ہے اور اب تیسرے مرحلے میں بھی وہ برتری کے ساتھ پارلیمنٹ کی سب سے مضبوط جماعت کے طور پر ابھری ہے۔ دوسری جانب تین عشروں تک اقتدار پر فائز رہنے والے سابق صدر حسنی مبارک کو ایک بار پھر پنجرے میں بند کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔83 سالہ حسنی مبارک، ان کے دو بیٹوں، سابق وزیر داخلہ اور پانچ پولیس اہلکاروں پر احتجاج کرنے والے افراد کو ہلاک کرنے کے الزامات ہیں۔