تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:29

کانگو کے مشرقی علاقے میں شدت پسندوں کا حملہ، 26 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
برازاویلا…جنگ نیوز… افریقی ملک کانگو کے مشرقی علاقہ میں شدت پسندوں کے حملہ میں 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کانگو کے مشرقی علاقے میں شدت پسند گروپ راوٴنڈن ہوتو ملیشیا کی جانب سے حملے کئی برسوں سے جاری ہیں۔دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ کانگو میں نئے سال کے شروع سے ہی دہشت گردی کی کارروائیوں میں درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے فوج کی دو بیٹالین تعینات کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.