5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:40
ہم کسی سے کم نہیں،دو نوں ہاتھوں سے محروم روسی نو جوان ماہر ڈرمربن گیا
جنگ نیوز -
ماسکو…این جی ٹی…دو نوں ہاتھوں سے محروم روس سے تعلق رکھنے والے ایک نو جوان نے معذوری کا روگ لگانے کے بجائے ماہر ڈرمربن کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ۔Ruslan Nurislamovنامی یہ نو جوان کم عمری میں ایک حادثے کے دوران اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا تھا جس کے بعد اس نے اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر زندگی جینے کیلئے ہمت نہیں ہاری اور دیکھتے ہی دیکھتے سخت محنت کے بعد ایک ماہرڈرمربن گیا۔یہ نو جوان مختلف ٹی وی شوز میں میوزیکل بینڈز کے ہمراہ مصنوعی ہاتھوں کے سہارے ڈرم اسٹک پکڑ کر ڈرم بجاتا اور اپنی مہارت کا مظاہر ہ پیش کر تا ہے جوکہ اس جیسے معذور افراد کیلئے ہمت اور زندہ دلی کی اعلیٰ مثال ہے ۔