5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:32
نئے صوبوں پر ایک پارٹی ڈرامہ بازی کر رہی ہے، نثار
اے آر وائی - قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے صوبوں کے قیام پرایک پارٹی کی جانب سے ہنگامہ آرائی پرتنقید کی ہے۔
قومی اسمبلی میں نئے صوبوں پر بحث کے دوران سیاسی قائدین میں ٹھن گئی۔ چوہدری نثارنے کہا کہ ایک مخصوص پارٹی ڈرامہ بازی کر رہی ہے۔ اس ڈرامے بازی سے نئے صوبے نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام پر کوئی اختلاف نہیں۔ جبکہ اسفندیار ولی نے نئے صوبوں کے متعلق ایم کیو ایم کی قرارداد کو غیرآئینی قرار دے دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق عوامی نیشنل پارٹی نے شدید احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا۔
دوسری جانب قائد حزب اختلاف چوہدری نثار احمد کے تقریر پر ایم کیو ایم کے ارکان نے بھی شدید احتجاج کیا۔