5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:29
سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 11 بجے کھولنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 11 بجے کھولنے کا فیصلہ
کیاگیاہے۔صوبے میں سی این جی اسٹیشنز جمعے کی صبح 8 بجے کے بجائے اب آج رات کو کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئرمین ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے جیو نیوز کو بتایاکہ ایس ایس جی سی انتظامیہ اور سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کے بعد یہ طے پایا ہے کہ سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز 36 کے بجائے اب 15 گھنٹوں میں کھول دیئے جائیں گے۔ کل رات سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔