5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:23
میمو کیس: جیمزجونز پاکستان نہیں آئیں گے، کیمرون منٹر
اے آر وائی - امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے جنرل جیمزجونز میمو کیس کے حوالے سے پاکستان نہیں آئیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ ہم پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔
نیٹوسپلائی بندش اور قطر میں طالبان سے مذاکرات پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ان تمام سوالوں کے جوابات پاکستان کی پارلیمنٹ کے فیصلوں کے بعد دے سکتے ہیں۔2011پاک امریکا تعلقات کے لیے مشکل سال تھا۔ 2012میں چاہتے ہیں کہ پاکستان سے محتاط اور بامقصد مذاکرات شروع ہوں۔