تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:14

طیاروں کا پروگرام بند نہیں کیا، امریکاF-16

اے آر وائی - امریکہ سے معاہدے کے تحت آخری جدید ترین ایف سولہ طیارہ جنوری کے آخر میں پاکستان پہنچے گا۔امریکی سفارتخانےکے ترجمان کا کہنا ہے پاکستان کے ساتھ ایف سولہ طیاروں کے پروگرام کی بندش نہیں کی گئی۔



پاکستان کی جانب سے حال ہی میں خریدے گئے جدید ترین اٹھارہ بلاک 52ایف سولہ طیاروں کے سلسلے کا آخری ایف سولہ طیارہ رواں ماہ پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔ اس سے قبل 17طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کئے جاچکے ہیں لیکن ایک طیارہ فنی خرابی کے باعث بروقت فراہم نہیں کیا جاسکا۔



امریکی سفارتخانے نے بعض ذرائع ابلاغ کی ان اطلاعات کو مسترد کیا ہے جس میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کیلئے ایف سولہ طیاروں کے پروگرام کی بندش کا دعویٰ کیا گیا تھا، ترجما ن نے واضح کیا کہ یہ اطلاعات درست نہیں، پروگرام منسوخ نہیں کیا گیا، بلکہ امریکہ سے معاہدے کے تحت آخری جدید ترین ایف سولہ طیارہ جنوری کے آخر میں پاکستان پہنچے گا۔



امریکی سفارتخانہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کے پاس پہلے سے موجود ایف سولہ طیاروں کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے، جن کی فراہمی رواں ماہ شروع ہوگی اور اپ گریڈڈ طیاروں کی فراہمی کا سلسلہ رواں سال اور آئندہ سال جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.