5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:40
98میں بھی نواز شریف کو فوجی عدالتوں کے قیام سے روکا تھا،جاویدہاشمی
جنگ نیوز -
ملتان… پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے نواز شریف کو 1998ء میں بھی کراچی میں فوجی عدالتیں قائم کرنے سے روکا تھا۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں لاء کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک بدقسمت اور غریب نہیں ہے اس ملک کے سیاستدانوں نے اس کی قسمت کو ڈبو دیا، آج سیاستدان کم ہیں اور بزنس میں زیادہ ہیں، ہم ان لوگوں کو قیادت نہیں کرنے دیں گے جو ملک اور قوم کا پیسہ چھین کر بیرون ملک منتقل کر دیتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں نے خود کو آگے بڑھانے کی بجائے ملک کو آگے بڑھانے کے لئے سیاست کی ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے اس نظام سے بغاوت کی ہے جس نظام نے ہماری آنے والی نسلوں کو قرضوں میں پھنسا دیا ہے ہمارے ملک میں بدقسمتی سے قوم کو مسیحا نہیں ملا لیڈر بہت امیر ہو گئے اور پاکستان کی عوام اور ملک غریب ہو گئے ہیں آج ہمارے ملک کے مختلف کونوں سے نفرت اور علیحدگی کی تحریکیں جنم لے رہی ہیں۔