5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:40
لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام سے شہری اذیت کا شکار
جنگ نیوز -
لاہور… لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام شہریوں کے لئے مسلسل درد سر بن گئی ہے۔ ملازمین کے لئے دفاتر اور طلبہ و طالبات کے لئے اسکولوں کالجوں میں بر وقت پہنچنا ایک خواب بن گیا ہے۔ ٹریفک جام میں ایمبولینسز بھی پھنسی رہتی ہیں ۔ٹریفک پولیس کا کام صرف چالان کرنا ہی نظر آتا ہے۔ پورے لاہور کی سڑکوں پر جام رہنا ایک مستقل ایشو بن گیا ہے۔ جب گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگتی ہیں۔اگر کوئی نظر نہیں آتا تو وہ صرف ٹریفک پولیس کے اہلکار ہوتے ہیں۔جن علاقوں میں مہینوں سے سڑکیں بن رہی ہیں وہاں ٹریفک کے کوئی متبادل راستے ہیں نہ گائیڈ کرنے کے لئے کوئی سائن بورڈز ۔ کئی کئی گھنٹے،ٹریفک میں پھنسے رہنے والے شہریوں کا کہنا ہے اہم شاہراہوں پر احتجاجی مظاہرے بھی ان کے لئے وبال جان بن گئے ہیں ۔ٹریفک میں ایمبولینسز بھی پھنسی رہتی ہیں اور مریضوں کی اسپتال پہنچنے سے پہلے اموات کا خدشہ رہتا ہے، ٹریفک جام میں چھٹی کے بعد بھی اسکولوں کے بچے گھر واپسی کیلئے بیتاب دکھائی دیتے ہیں۔