تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:40

2012الیکشن کا سال ہے، رانا ثناء اللہ

جنگ نیوز -


لاہور… وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نے بتایاہے کہ کرپٹ حکومت سے چھٹکارے کیلئے مسلم لیگ ن تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں ہے۔۔ اسٹیبلشمنٹ چھ ماہ پہلے الیکشن کی تیاری کرسکتی ہے توسیاسی جماعتیں کیوں نہیں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وزیرقانون رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ اسمبلی سے استعفوں کافیصلہ اکیلے نہیں دیگر جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 2012الیکشن کاسال ہے،چاہے انتخابات سال کے آخری مہینے میں ہوں۔ اسٹبلشمنٹ چھ ماہ پہلے الیکشن کی تیاری کرسکتی ہے تو سیاسی جماعتیں کیوں نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم خیال کے جوارکان اسٹبلشمنٹ کے اشاروں پرنہیں چل رہے وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں۔مشاہد حسین سید اسٹبلشمنٹ کے فیصلوں سے باخبر ہیں ،مسلم لیگ ن میں شمولیت کاوہ خود فیصلہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.