5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:40
لاہور میں خواتین کیلئے پنک بس سروس متعارف کرا دی گئی
جنگ نیوز -
لاہور… لاہور میں پہلی بار خواتین کے لیے الگ بس سروس متعارف کرادی گئی ہے، جس کا نام پنک بس سروس رکھا گیا ہے۔ خوشی سے نہال مسافرخواتین کا کہنا ہے کہ اب وہ بلاجھجھک سفر کر سکیں گی۔ لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے تین روٹس پر گلابی بسیں چلائی جارہی ہیں جن میں گرین ٹاوٴن سے ریلوے اسٹیشن،ٹھوکر سے جلوموڑ اور آراے بازار سے ساندہ کے روٹ شامل ہیں،ان بسوں میں ٹکٹ کولیکٹر بھی خواتین ہیں ،جن کا کہنا ہے کہ انہیں خواتین کے ساتھ کام کرنا اچھا لگے گا۔ مسافر خواتین گلابی بس سروس کے اجراء پر بہت خوش ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ وہ ان بسوں میں سفر سے انہیں زیادہ تحفظ محسوس ہوگا۔ پنک بس سروس کے ا فتتاح کے موقع پر ایم این اے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ بسیں سی این جی کے علاوہ ڈیزل پر بھی چل سکتی ہیں۔ گلابی بسیں صبح سے شام تک لاہورکی سڑکوں پر رواں دواں رہیں گے۔لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے مطابق اگریہ تجربہ کامیاب رہا تو ان بسوں کی تعداد بڑھادی جائیگی۔