5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:51
بولان : نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
جنگ نیوز -
کوئٹہ… بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کیمطابق بولان کے علاقے کالرا گاوں سے پیک اپ گاڑی بھاگ شہر کی طرف آرہی تھی کہ بھاگ کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے،فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے لیویزفورس نے موقع پر پہنچ کے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔