تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:41

آفاق احمد کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

اے آر وائی - مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں اب بھی نو گو ایریاز موجود ہیں، جو ان کی سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے میں رکاوٹ ہیں۔



آفاق احمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کو کراچی میں بدامنی کے حوالے سے جو رپورٹس پیش کی گئی ہیں وہ گمراہ کن ہیں اور ان میں حقائق بیان نہیں کئے گئے ہیں۔ کراچی میں نوگو ایریاز اب بھی موجود ہیں۔



میڈیا سے گفتگو میں آفاق احمد کا کہنا تھا کے ان کے گھر کو سب جیل بنا دیا گیا ہے، ان سے ملنے کے لئے آنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.