تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:56

ایم کیو ایم ہزارہ وال سمیت تمام مظلوموں کیلئے جدوجہد کریگی،الطاف حسین

جنگ نیوز -


کراچی… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم 65 سال سے ہزارہ وال سمیت ملک بھرکے مظلوم عوام کے ساتھ جاری ایک ایک ناانصافی کاازالہ کرے گی اور ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ایم کیو ایم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ا لطاف حسین نے یہ بات ایبٹ آبادزونل کمیٹی کے ارکان اور ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ اور سرائیکی صوبہ کے حوالہ سے ایم کیوایم کی قرارداد بحث کیلئے اکثریت سے منظور ہونے پر ہزارہ وال کے ایک ایک بزرگ، ماں ، بہن، بیٹی ،طلبا اور طالبات کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایم کیوایم ، حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کے فکروفلسفہ پر یقین رکھتی ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ آج ایبٹ آباد کے ساتھیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہونگے کہ وہ جس جماعت میں شامل ہیں وہ جماعت واقعتا مظلوموں کی ہمدرداور اصل خیرخواہ ہے۔انہوں نے کہ ہزاروال کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم جو کہتی ہے وہ کرکے دکھاتی ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم ایبٹ آباد کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں ،غروروتکبراورانا پرستی جیسی برائیوں سے دوررہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.