تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:29

میموپر وفاق کا جواب صدر کے جواب کے مترادف ہے،پی پی کورکمیٹی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ہوا جس میں پارٹی کے تمام اہم رہنماؤں نے شرکت کی اور پارٹی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،ذرائع کے مطابق پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں این آر او مقدمے کے فیصلے کا جائزہ بھی لیا اور اس امر پر اتفاق کیا کہ حکومت نے این آر او فیصلے پر عمل کیا ہے۔اجلاس کے تمام شرکاء اس بات پر متفق تھے کہ صدر کو آئین کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔اس موقع پر کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے عدلیہ کی بحالی کے لیے قربانیاں دی ہیں،اجلاس نے کہا کہ میموپر وفاق کا جواب صدر کے جواب کے مترادف ہے۔میموگیٹ پر وفاق کا موقف پیش کردیا ہے۔شرکاء اجلاس نے اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیاکہ اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے،اورجمہوریت کی مضبوطی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کا سفر جاری رکھا جائے گا،پارٹی کو نچلی سطح پر منظم بھی کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کے فوجی عدالتوں سے متعلق بیان کی مذمت بھی کی۔ذرائع نے بتایا کہ توہین عدالت کے نوٹس والے وزراء اور رہنماء عدالت میں پیش ہونگے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب اور ہزارہ میں نئے صوبوں کے لیے کردار ادا کریگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.