تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:14

خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری اور ووٹرلسٹ میں اندراج کاحکم

اے آر وائی - سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے خواجہ سرا کیس میں صوبائی سیکرٹریز کو خواجہ سراؤں کے قومی شناختی کارڈ جاری کرنے اور ان کے نام ووٹر لسٹ میں در ج کرنے کا حکم دیا ہے ۔ چیف جسٹس نے اس بارے میں رپورٹ تین ہفتے میں طلب کرتے ہوئے سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔



اس سے قبل بلوچستان کے سیکریٹری سماجی بہبود کی رپورٹ پر چیف جسٹس نے عدم اطمینان کا اظہارکیا اورکہا کہ خواجہ سراؤں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ جبکہ منیجر نادرا کو حکم دیا وہ خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.